ہومدنیاچینی وزیر اعظم کا بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم کو مبارکباد کا پیغام

چینی وزیر اعظم کا بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم کو مبارکباد کا پیغام

چین اور بحرین کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، لی کھہ چھیا نگ

بیجنگ:
چینی وزیر اعظم لی کھہ چھانگ نے شیخ سلمان کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا اور انہیں بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
لی کھہ چھانگ نے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ چین اور بحرین کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ باہمی سیاسی اعتماد روز بروز مستحکم ہوتا جا رہا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون مثبت نتائج کے ساتھ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ چینی حکومت چین بحرین تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے ۔چین، دو طرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے بحرین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔