راولپنڈی میں جلسے سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کو تحریری طور پر سکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔
پولیس حکام کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہیکہ وی آئی پی سکیورٹی کے لیے پولیس کی ہدایات پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
پولیس نے اپنے مراسلے میں کہا ہیکہ عمران خان کے لیے بلٹ پروف روسٹرم کویقینی بنایا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی لازمی بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال کریں جب کہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہیکہ روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایجنسیوں کی رپورٹ ہے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل کا جلسہ ملتوی کر دیں۔
عمران خان لازمی بلٹ پروف جیکٹ پہنیں، نقل و حرکت خفیہ رکھی جائے: پولیس کا پی ٹی آئی کو مراسلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
