ہوماسلام آبادپی ٹی آئی جلسہ، فیض آباد بس اڈہ اور راولپنڈی کی جانب مری روڈ بند

پی ٹی آئی جلسہ، فیض آباد بس اڈہ اور راولپنڈی کی جانب مری روڈ بند

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے پیشِ نظر فیض آباد بس اڈہ بند کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے سے سیاسی جماعت کے جلسے کے اختتام تک فیض آباد بس اڈہ بند رہے گا، حفاظتی اقدامات کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ فیض آباد کے رہائشی ہوٹلوں اور فلیٹس کی چیکنگ عمل میں لائی جائے گی جب کہ رہائشیوں کو چیکنگ کے بعد جانے کی اجازت ہوگی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی جانب مری روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے جب کہ آئی جے پی روڈ، نائنتھ ایونیو سے پنڈی کی طرف راستے بند ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔