اکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ ناکام ہے تو فیض آباد میں اپنی کوئی دکان کھولیں۔ مسلم لیگ ن والے لوگ صرف قبروں کے شیر ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی سینئر رہنما نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا روز آ کر کہتے ہیں فلانے کو خطرہ ہے تو کیا آپ چورن بیچنے کے لیے بیٹھے ہیں، اگر آپ کی خبریں سننی ہے تو ریڈیوسے خبریں سن لیں گے، اگر وزیرداخلہ ناکام ہے تو فیض آباد میں اپنی کوئی دکان کھولیں، انہوں نے معیشت اورپاکستان کی سیاست کا بیڑہ غرق کیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی فیملی یورپ کی سیاحت پر نکلی ہے، یہ پاکستان کے پیسوں سے عیاشیاں کر رہے ہیں، یہ لوگ یورپ میں اکٹھے ہو کر پاکستان کی غربت کا مذاق اڑا رہے ہیں، شہبازشریف روزانہ جہاز بھر کر کبھی ایک ملک کبھی دوسرا ملک جاتے ہیں، یہ غیر سنجیدہ طبقہ ہم پر مسلط ہے۔ ان کی کوئی کارکردگی نہیں صرف عمران خان کے خلاف جتنی مرضی باتیں کرالیں، الیکشن تو کرانا پڑے گا الیکشن کی طرف خود ہی چلے جائیں تواچھا ہوگا۔ عمران خان عوام کے حقوق کے لیے باہرنکلے ہیں، مافیازکوشکست دینا عوام کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے۔
