ہومپاکستانقائد اعظم یونیورسٹی کی جگہ پرتعمیرات روکنے کے حکم میں دو دسمبر تک توسیع

قائد اعظم یونیورسٹی کی جگہ پرتعمیرات روکنے کے حکم میں دو دسمبر تک توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بہارہ کہو بائی پاس پر قائد اعظم یونیورسٹی کی جگہ پر تعمیرات روکنے کے حکم میں دو دسمبر تک توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو حتمی دلائل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیس مکمل کر دیں گے جبکہ انوائرمنل پروٹیکشن ایجنسی نے بہارہ کہو منصوبے کی منظوری دے دی۔

انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے عائد دس لاکھ جرمانہ سی ڈے اے نے جمع کرا دیا۔

قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت سے ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا کی۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔