ہومپاکستانہمارا مطالبہ امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہے، شاہ محمود قریشی

ہمارا مطالبہ امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہے، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انشاءاللہ 26 نومبر کو ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے جہاں چیئرمین عمران خان پرامن احتجاج کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو سب کا یہی مطالبہ ہوگا کہ امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ اور فوری الیکشن ہونے چاہیئیں جبکہ قوم حقیقی آزادی کی اس تحریک میں ہمارا ساتھ دے۔ان کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو پورا پاکستان چئیرمین عمران خان کے ساتھ پنڈی پہنچے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔