ہومپاکستانپاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ سیگفرائیڈ ایکمین 7 ماہ سے تنخواہ کے منتظر

پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ سیگفرائیڈ ایکمین 7 ماہ سے تنخواہ کے منتظر

کراچی : پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ سیگفرائیڈ ایکمین 7 ماہ سے تنخواہ کے منتظر ہیں۔ ڈچ کوچ نے بتایا کہ آخری تنخواہ اپریل میں ملی، بطور کوچ پاکستان ہاکی کو اچھا دیکھنے کا خواہش مند ہوں۔

اس حوالے سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکر کا کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ ایکمین کو 7 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، سیگفرائیڈ ایکمین کی تنخواہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ذمے داری ہے۔ خیال رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ سیگفرائیڈ ایکمین ماہانہ ساڑھے 8 ہزار یورو تنخواہ لیتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔