Sunday, December 22, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا میرہ بیری میں قبضہ مافیا کے خلاف میگا آپریشن ،50 کنال سرکاری اراضی واگزار

سی ڈی اے کا میرہ بیری میں قبضہ مافیا کے خلاف میگا آپریشن ،50 کنال سرکاری اراضی واگزار

اسلام آباد، وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) کا میرہ بیری میں قبضہ مافیا کے خلاف میگا آپریشن شروع ۔سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق قبضہ مافیاسے 50 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ،قبضہ مافیا نے سی ڈی کی سرکاری اراضی پر بڑے پیمانے پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات بھی کررکھی ہیںجبکہ پختہ گھر،چاردیواریاں،مکانات، کمرے،بیت الخلا، گھر تعمیر کررکھے ہیں۔سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق سرکاری اراضی کاغیر قانونی تجارتی استعمال بھی کیا جارہا ہے،قبضہ مافیا نے ہوٹل،ڈھابے،ورک شاپس،ٹھیئے، دوکانیں بھی بنا رکھے ہیں۔سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق قبضہ مافیانے کچی تعمیرات اوربھینسوں کے باڑے بنا رکھے ہیں،قبضہ مافیا کی جانب سے نئی تعمیرات کی جارہی تھیں، آپریشن سے قبل متعدد بار قبضہ مافیا کو بذریعہ نوٹسسز ازخود قبضہ ختم کرنے کی ہدایات بھی کی گئیں،آپریشن شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔