Sunday, September 8, 2024
ہومسائنس و ٹیکنالوجیجاپانی ارب پتی کی 8افراد کو سپیس ایکس کی پرواز پر چاند کا مفت سفر کروانے کی پیشکش

جاپانی ارب پتی کی 8افراد کو سپیس ایکس کی پرواز پر چاند کا مفت سفر کروانے کی پیشکش

ٹوکیو،یوساکو میزاوا نے ایلون مسک کی سپیس ایکس فلائیٹ پر اپنے ساتھ 8لوگوں کو جانے کی دعوت دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چاند کی مفت سیر کرنے کے لیے جاپانی ارب پتی شخص نے مقابلے کا اعلان کر دیا۔ جاپان سے تعلق رکھنے والے ارب پتی یساکو دہائیوں بعد چاند پر جانے والے اولین انسانوں میں سے ایک ہوں گے۔یویساکو میزاوا چاند پر تنہا جانے کے بجائے اپنے ساتھ 8 افراد کو بھی لے جانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے عام لوگوں کو اس مشن کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے والے ایک ویڈیو پیغام میں یوساکو میزاوا نے کہا میں چاہتا ہوں کہ ہر طرح کے لوگ اس میں حصہ لیں۔ اس پیغام میں انھوں نے ایپلیکیشن فارم کی تفصیلات بھی واضح کیں۔انھوں نے کہا کہ اس سفر کا سارا خرچہ وہ خود اٹھائیں گے، یعنی جو بھی ان کے ساتھ چاند پر جائے گا، یہ سفر اور تجربہ ان کے لیے بالکل مفت ہو گا۔اپلائی کرنے کے لیے بس دو شرائط ہیں: آپ جس بھی شعبے میں ہوں اس میں ایسا کام کریں جس سے دوسرے لوگوں اور معاشرے کی مدد ہو، اور عملے کے دوسرے ارکان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہوں۔انھوں نے کہا کہ میں اس خلائی جہاز پر تمام سیٹیں خرید چکا ہوں، تو یعنی یہ ایک نجی اڑان ہو گی۔یوساکو میزاوا فیشن کی دنیا سے منسلک ہیں اور انھیں فن پارے جمع کرنے کا شوق ہے۔ اس سے پہلے وہ کہہ چکے تھے کہ وہ فن کاروں کو اس سفر کی دعوت دیں گے، لیکن پھر انھوں نے یہ کہا کہ وہ دنیا بھر سے لوگوں کو اس کا حصہ بننے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر آپ خود کو ایک آرٹسٹ تصور کرتے ہیں، تو آپ ایک آرٹسٹ ہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔