Sunday, December 22, 2024
ہومتازہ ترینکورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل 6 ملتوی کردیا گیا

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل 6 ملتوی کردیا گیا

کراچی،پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایونٹ ملتوی کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور فرنچائز مالکان کے ورچوئل اجلاس میں میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کورونا کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل میں چار روز کے دوران 7 کھلاڑیوں میں کورونا کے مثبت کیسز سامنے آئے تھے اور ان کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ پی ایس ایل 6 کی 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے،یہ تینوں کھلاڑی اب 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔