اسلام آباد ،وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کا اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ،5 حویلیاں اور 2 بھینسوں کے باڑے مسمار، پانچ افراد گرفتار جبکہ دس گھروں کو تحریری نوٹس جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کو بری امام کے علاقے نڑیل میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں سرکاری اراضی پر نئی تعمیر ہونے والی 05 حویلیوں کو ویل ڈوزر کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔ اسی طرح 2 غیر قانونی بھینسوں کے باڑے بھی مسمار کر دئیے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کا علاقہ مجسٹریٹ اور اسلام پولیس کی نفری بھی سی ڈی اے عملے کی معاونت کے لیے موجود رہی۔مزید یہ کہ آپریشن کے دوران 5 غیر قانونی قابضین کو موقع سے گرفتار کر لیا جسکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔علاوہ ازیں سی ڈی اے نے نڑیل، بری امام میں مزید 10 گھروں کو از خود گرانے کے لئے تحریری نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کاقبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ،5 حویلیاں اور 2 بھینسوں کے باڑے مسمار، 5افراد گرفتار
سی ڈی اے کاقبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ،5 حویلیاں اور 2 بھینسوں کے باڑے مسمار، 5افراد گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔