Saturday, November 16, 2024
ہومپاکستانآرمی چیف کے بارے میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرونگا: صدر مملکت

آرمی چیف کے بارے میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرونگا: صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بارے میں وزیراعظم کی ایڈوائس آئی تو اس پر عمل کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے قریبی دوستوں سے گفتگو کی جس میں انہوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بات کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ آرمی چیف کے بارے میں وزیراعظم کی ایڈوائس آئی تو اس پر عمل کریں گے۔
عارف علوی نے دوستوں سے گفتگو میں کہا کہ میرے پاس وزیراعظم کی ایڈوائس روکنے کا قانونی اختیار نہیں لہذا مملکت کے معاملات میں کبھی رخنہ نہیں ڈالا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔