Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ، انتخابی تنازعات سے متعلق تین درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ، انتخابی تنازعات سے متعلق تین درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(سب نیوز )سپریم کورٹ میں بلوچستان اسمبلی کے تین حلقتوں میں انتخابی تنازعات کے حوالے سے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 20نومبر کو تینوں درخواستوں پر سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی-28 کیچ میں انتخابات کے حوالے سے ہمل خان نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔دوسری دخواست پی بی-44 کوئٹہ میں عبیداللہ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے ہی حلقہ پی بی-45 میں علی مدد جتک نے انتخابی عمل کے حوالے سے اپیل دائر کر رکھی ہے اور سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے امیدوار علی مدد جتک کو حکم امتناع پر بحال کر رکھا ہے۔قبل ازیں الیکشن ٹربیونل نیعلی مدد جتک کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔