چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر عمل پیرا ہے،چینی صدر
بینکاک :
چینی صدرشی جن پھنگ نے بینکاک میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا سے ملاقات کی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال ، چین اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے معمول پر آنے کی 50 ویں سالگرہ ہے ۔چین تزویراتی نقطہ نظر سے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے جاپانی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ اور تائیوان جیسے اہم امور میں دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد اور بنیادی ساکھ جیسے عوامل شامل ہیں ، اور ان کو مناسب طریقے سے سنبھالا جانا چاہئے۔ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر عمل پیرا ہے اور وہ کسی بھی آڑ میں چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔
فومیو کیشیدا نے کہا کہ جاپان ، چین کی جانب سے اپنی ترقی کے ذریعے دنیا میں مثبت کردار کا خیرمقدم کرتا ہے۔ جاپان۔ چین تعاون میں ترقی کی زبردست گنجائش موجود ہے، دونوں ممالک علاقائی اور عالمی امن اور خوشحالی کے لئے اہم ذمہ داریاں نبھاتے ہیں، اور جاپان دو طرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے حصول کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہے۔ تائیوان کے معاملے پر جاپان۔ چین مشترکہ بیان میں جاپان کی جانب سے کیے گئے وعدوں میں ذرا بھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
چینی صدر کی جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔