اسلام آباد،سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نیسینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑوکوالیکشن لڑنیکی اجازت دے دی۔عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل نمٹادی اوردرخواست گزارکوالیکشن کیبعدمتعلقہ فورم سیرجوع کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ شاہدرندنے سیف اللہ ابڑوکی نااہلی کیلئے اپیل دائرکی تھی،سیف اللہ ابڑوسندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پرپی ٹی آئی کے امیدوارہیں،سیف اللہ ابڑوپرٹیکنوکریٹ کی تعریف پرپورانہ اترنے کاالزام تھا۔
پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔