Saturday, December 21, 2024
ہومدلچسپوہیل مچھلی کی قے نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

وہیل مچھلی کی قے نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

بنکاک ،تھائی لینڈ میں ایک خاتون کو ساحل سمندر سے وہیل مچھلی کی قے ملی جس نے اس کو کروڑ پتی بنا دیا ہے۔اس کا وزن6 کلو اور قیمت1 لاکھ90ہزار پانڈ کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ خاتون23 فروری کو ساحل سمندر پر چہل قدمی کر رہی تھی کہ اس کی نظر ایک بڑی سے چیز پر پڑی۔قریب جانے سے اس کو مچھلی کی بدبو محسوس ہوئی اور خاتون قے کو یہ سمجھ کر گھر لے آئی شائد کوئی قیمتی چیز ملی ہے۔اس خوش قسمت عورت نے جب ہمسائیوں سے اس کا ذکر کیا تو معلوم ہوا کہ یہ سپرم وہیل کی قے ہے اور اس کی مالیت لاکھوں پانڈ ہو سکتی ہے۔12 انچ لمبی اور24 انچ چوڑے اس ٹکڑی کی مالیت ایک لاکھ86ہزار500 پانڈ لگائی گئی ہے۔ تصدیق کیلئے آگ کے شعلے کو اس کے قریب لایا گیا جس سے وہ پگھلنا شروع ہوگیا اور آگ دور لے جانے سے پھر سخت ہو گیا۔خیال رہے کہ وہیل مچھلی کی قے خشک ہو کر نایاب اور انتہائی قیمتی ہوتی ہے کیوں کہ عنبر نامی اس مادے کو دنیا کی مہنگی ترین خوشبوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس کو اگر کچھ دنوں تک اگر ہوا اور دھوپ میں رکھا جائے تو اس سے انتہائی تیز خوشبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ وہیل مچھلی کی قے پانی پر تیرتے ہوئے ساحل تک پہنچ جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔