اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے قطر سے ایل این جی کا معاہدہ 13 فیصد جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 10 فیصد پر کرکے ثابت کیا ہے کہ کون عوام کے بارے میں سوچتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل پھلگراں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم کک بیکس اور کمیشن نہیں لیتے اسی لئے ہمارے لیے قطری خط نہیں آتے بلکہ ن لیگ کے لیے آتے ہیں- انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں لیکن وہی اپوزیشن پنجاب میں ہمارے ساتھ بیٹھ کر سینیٹ کی سیٹیں لے لیتی ہے- علی نواز اعوان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کو پذیرائی مل رہی ہے ان کے کورونا وائرس کے دوران غریب عوام کو بھوک اور افلاس کی آفت سے بچانے کے لیے سمارٹ لاک ڈان کے فیصلے کی تعریف پوری دنیا کر رہی ہے- وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ہماری معیشت اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور برآمدات اور زرمبادلہ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے – انہوں نے کہا کہ ہم سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری کے علاقے میں کھڑے ہیں لیکن یہاں کے مسائل دیکھ کر نہیں لگتا کہ انہوں نے کبھی یہاں آنے کا تکلف کیا ہو۔یہ علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے – انہوں نے اس موقع پر پھلگراں یونین کونسل میں گیس کی سہولت کے لیے 27 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ آپ کو پورے اسلام آباد میں بہتری نظر آرہی ہے وہ چاہے دیہی علاقہ ہو یا شہری ہر جگہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلی حکومت ہے جس نے اسلام آباد کو پہچان دی- اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماں نے بھی خطاب کیا ۔
علی نواز اعوان کا پھلگراں میں گیس فراہمی کیلئے 27 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔