Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانپنجاب میں سینٹ کے امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب خوش آئند ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پنجاب میں سینٹ کے امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب خوش آئند ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پنجاب میں سینٹ کے امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب خوش آئند ہے،وفاقی حکومت سینٹ الیکشن میں شفافیت ہر یقین رکھتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب میں سینٹ کے امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب خوش آئند ہے،وفاقی حکومت سینٹ الیکشن میں شفافیت ہر یقین رکھتی ہے، صوبہ پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی سینٹ الیکشن میں عددی تناسبت کی بنیاد پر امیدواروں کا چنا شفافیت کی طرف مثبت پیش رفت ثابت ہو گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے سینٹ الیکشن کی شفافیت ہر سولیہ نشان اٹھائے جاتے رہے ہیں، تمام جماعتوں کے عددی تناسب سے سینٹ میں سیٹیں لینا ان کا جمہوری حق ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔