کراچی،ملک میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت میں20 روپے تک کا اضافہ ہوا، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چکن خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں مرغی کی فی کلو قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں کراچی میں چکن 20 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا، کوئٹہ میں چکن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک کا اضافہ ہوا، خضدار، بنوں میں چکن 10,10 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے گوجرانوالہ میں چکن 6 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا، ادارہ ، سیالکوٹ 8، پشاور، بہاولپور اور لاہور میں چکن 7 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا، اسلام آباد، حیدر آباد، لاڑکانہ، سرگودھا میں چکن 5 روپے تک فی کلو مہنگا ہوا، کوئٹہ میں چکن کی فی کلو قیمت 295 روپے تک پہنچ گئی، خضدار 290، حیدر آباد میں چکن 285 روپے تک کلو میں فروخت ہونے لگا۔
ایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت میں20 روپے تک کا اضافہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔