Friday, March 27, 2026
ہومپاکستانکاروباری ہفتےکے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

کاروباری ہفتےکے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

پاکستانی روپے نے نئےکاروباری ہفتےکا آغاز مضبوطی سےکیا ہے، آج انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوکر 221 روپے 66 پیسےکا ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ مسلسل تیسرے روز تبدیل نہیں ہوا، اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 227 روپے 75 پیسےکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔