Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانراولپنڈی میں پھر مظاہرے پھوٹ پڑے ،پی ٹی آئی کے کارکنان نے سڑکیں بلاک کردیں

راولپنڈی میں پھر مظاہرے پھوٹ پڑے ،پی ٹی آئی کے کارکنان نے سڑکیں بلاک کردیں

راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے آئی جے پی روڈ پر احتجاج شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق احتجاج صوبائی وزیر راجہ بشارت کی سربراہی میں جاری ہے ۔مظاہرین نے ٹائر جلا کے آئی جے پی سے اسلام آباد جانے والی سڑک بلاک کر دی ۔

اس موقع پر مظاہرین عمران خاں کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان بھی احتجاج میں شریک ہیں ۔مظاہرین نے اقبال پارک کے باہر مری روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔