Wednesday, October 30, 2024
ہومپاکستانخیبرپختونخوا کے ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن میں تیزی

خیبرپختونخوا کے ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن میں تیزی

پشاور، خیبرپختونخوا میں فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا سے بچائو کی ویکسی نیشن میں تیزی آنے لگی ہے اور صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 16595 طبی اہلکاروں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں کورونا سے بچا ئوکی ویکسی نیشن شروع کر دی گئی ہے،صحت کے شعبے سے منسلک عملے کی ویکسی نیشن کے لیے صوبے میں 100 سے زائد سینٹرز فعال ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2855 ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچا ئوکی ویکسین دی گئی ہے۔ اس طرح صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 16 ہزار 595 طبی اہلکاروں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ جن فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا سے بچا ئو کی پہلی ڈوز لگائی گئی تھی اب بیس روز کے بعد دوسری ڈوز شروع کردی گئی ہے۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں اب تک مجموعی طور پر 4848 ورکرز کو ویکسین دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایبٹ آباد میں 1522، سوات 861، لوئر دیر 727 ، کوہاٹ میں 463، شانگلہ میں 357، باجوڑ میں 248 اور چترال میں 227 ہیلتھ ورکرز کورونا سے بچا ئوکی ویکسین لے چکے ہیں۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے صوبے میں 65 سال سے زائد العمر افراد کی ویکسی نیشن مارچ کے دوسرے ہفتے میں شروع کی جائے گی، جس کے لئے محکمہ صحت نے تمام تر تیاری مکمل کرلی ہے۔ صوبے میں عام افراد کے لئے یکم جولائی سے کورونا سے بچا کی ویکسین دستیاب ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔