ممبئی(آئی پی ایس )بھاتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی طبعیت بگڑ گئی ہے، انھیں ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری ہونے کا امکان ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر امیتابھ بچن نے بتایا کہ میری طبیعت بگڑ گئی ہے، جس کی وجہ سے انہیں سرجری کروانی پڑے گی۔ خیال رہے کہ امیتابھ بچن کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا رہتا ہے جو اپنے مداحوں کیساتھ سوشل میڈیا پر جڑے رہتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بھی گاہے بگاہے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔امیتابھ بچن کی طبعیت بگڑنے کی اطلاع پاتے ہی ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگ ان کی جلد صحتیابی لمبی زندگی کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔تاہم امیتابھ بچن نے یہ نہیں بتایا کہ انھیں ڈاکٹروں نے کس قسم کی سرجری کروانے کا کہنا ہے اور یہ کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے یا نہیں؟ بالی ووڈ اداکار کی جانب سے یہی ابہام پیدا کرنے والی اطلاع نے ان کے مداحوں کو فکرمند کر دیا ہے۔خیال رہے کہ امیتابھ بچن نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کچھ ضرورت سے زیادہ بڑھ گیا ہے، کچھ کاٹنے پر سدھرنے والا ہے، زندگی کا کل ہے یہ، کل ہی پتا چلے گا کیسے رہے وہ۔آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے امیتابھ بچن اس وقت ہسپتال میں بھرتی ہوئے تھے، جب انہیں وبائی مرض ہوا تھا۔ اس وقت بھی ملک بھر میں ان کی صحت کیلئے لوگ دعائیں مانگ رہے تھے۔ کچھ ہفتوں میں انہوں نے اس مرض کیخلاف جنگ جیت لی تھی اور وہ اپنے گھر لوٹ آئے تھے۔
بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی طبیعت بگڑ گئی، سرجری کیلئے ہسپتال داخل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔