اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے موسم بہار کی آمد سے قبل شہر کوگل وگلزاربنانے کیلئے بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جارہی ہے۔گلاب،پھولدار پودوں کے ساتھ موسمی پودے اور درخت لگانے کاعمل بھی جاری ہے۔
سری نگر ہائی ویاورپشاور موڑ انٹر چینج پرلینڈ اسکیپ کاکام آخری مراحل میں ہے۔جبکہ شہر کے بڑے چھوٹے پارکوں میں موسمی پھول بھی لگائے جارہے ہیں۔مرکزی ایونیوز، چوک،شاہراہوں پر پلانٹیشن کردی گئی ہے۔دوسری جانب مارگلہ روڈ،جناح ایونیو،نائنتھ ایونیو، سیونتھ ایونیو، ایف ٹین چوک،آئی ایٹ،کچنار پارک، سلمن پارک،ایف نائن پارک سمیت متعدد مقامات پر بڑے پیمانے پر پھولدار پودے لگائے جاچکے ہیں۔کشمیر ہائی وے،آئی نائن،آئی ٹین،آئی الیون،گرین بیلٹ،آئی جے پی سمیت دیگر مقامات پر وسیع پیمانے پر پیپل،برگد،بینین ٹری،کچنار،چنار، چیڑ،جاگرنڈہ سمیت دیگر درختوں کی پلانٹیشن کی جاچکی ہے۔روز اینڈ یاسمین گارڈن میں 50 اقسام کے گلاب کے 10ہزارپودے لگانے کاکام بھی جاری ہے۔شاہراہ دستور،سیونتھ ایونیو، چڑیاگھر چوک،مارگلہ روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر مختلف ڈیزائن کی کیاریاں بھی تیار کی گئی ہیں،جن میں گلاب، بٹونیا، پینزی،پرائنم سمیت موسمی پھولوں کے پودے اورپنیریاں لگانے کاعمل آخری مراحل میں ہے۔سی ڈی اے انتظامیہ اس سال موسم بہار میں ڈھائی لاکھ گلاب،پھول وپھل دار پودے اور موسمی درخت لگانے کا عزم رکھتی ہے۔