راولپنڈی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے تمام خطرات کے خلاف ہمیشہ مادر وطن کا دفاع کریں گے۔خیال رہے کہ بھارت کی تاریخی شکست کو دو برس مکمل ہو گئے ہیں۔ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے دن کے اجالے میں بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کے دو طیارے مار گرائے۔ بھارتی فوج نے بالا کوٹ میں رات کے وقت بزدلانہ فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں پاکستان نے اپنے کچھ درختوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ اگلی ہی صبح 27 فروری کو دن کی روشنی میں پاک فضائیہ نے بھارت کو یادگار سرپرائز دیا۔ اسی سرپرائز آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ بھارتی ائیر فورس کے پائلٹ ابھی نندن آنکھوں میں ہیرو بننے کا سپنا سجائے پاکستان کی حددو میں داخل ہوا تو پاک فضائیہ نے بھارتی پائلٹ کے طیارے کو مار گرایا وہیں ابھینندن کے ہیرو بننے کے سپنے بھی چکنا چور ہوگئے۔ ایک جانب تو پاک فوج نے پاک سرزمین پر داخلے کی کوشش پر بھارت کے دو طیارے مار گرائے تو دوسری جانب بدحواس بھارتی فوج نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔بھارتی پائلٹ پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری بھی بھارت کی عبرتناک شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مہمان نوازی کی روایت قائم رکھتے ہوئے پاکستان میں قید بھارتی پائلٹ کی خاطر تواضع کی گئی اور اسے خاص چائے بھی پیش کی گئی۔
27 فروری پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے، آئی ایس پی آر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔