اسلام آباد ،وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ کے 21افسران کوگریڈ 20سے 21جبکہ 49افسران کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے دی ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ترقیوں کی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20سے 21 میں ترقی پانے والے افسران میں جمیل انور، عائشہ حمیرہ چوہدری ، عالمگیر احمد خان، محمد بلال، محمد خورشید ، طارق رشید، ثمر احسان ، افتخارالحسن شاہ گیلانی، ڈاکٹر طارق موج، سید معظم علی،، تیمور تجمل، ڈاکٹر عصمت نواز ، میر حسن نقوی، قمر سرور عباسی ، سعد فضل عباسی ، عالم زیب خان، محمد اشفاق گھمن، ساجد محمود قاضی، رضوان احمد شیخ ، سید مجتبیٰ حسین اور منیر حمد شامل ہیں۔ علاوہ ازیں گریڈ 19سے 20میں ترقی ترقی پانے والوں میں غلام مجتبیٰ ، انیتا تراب، ریحان سلیم، عائشہ زرین صدیقی، سمرین زہرہ، عبدالشبیر خان خٹک، خالدہ بشیر، کامران فاروق انصاری، احمد جان ملک، محمد مراد رحیموں، محمد عرفان خان، ارشد فرید خان ، محمد پرویز عالم، سید وقار حسین عباسی ، سید سبط عباس زیدی ، محمد جمیل امجد علی، خان نواز، محمد وشاق، وقار الدین صدیقی، سید افتخار حسین نقوی ،فاروق سلطان خٹک، شہزاد احمد، ریاض احمد، فیصل نثار چوہدری ، رانا محمد اسلم، میرا فضل خان، عبدالمالک، محمد ریاض، ممتاز حسین شاہ ، محمد شمیم خان، طارق محمود، امجد احمد، عمران اللہ خان، شبنم عامر خان، سید احسن ممتاز، محمد دین چکرانی، احمد ندیم خان، نبیلہ عمر،ناصرہ بتول جعفری، مختار پارس شاہ، سجاد حیدریلدرام، عمران جمیل شامی، طاہر قربان ، محمد رمضان، آصف علی علوی ، نذیر احمد، محمد آصف اقبال اور مظہر الحسن شاہ شامل ہیں۔