اسلام آباد،وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی تاریخ کا سب سے مشکل فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پلان دیا گیا۔جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ آج سے 2 سال پہلے ہم ایف اے ٹی ایف کے 2 نکات پر تھے، آج 24 نکات پر آگئے ہیں، پہلا ہدف تھا پاکستان کو بلیک لسٹ سے روکا جائے، الحمداللہ وہ ہدف حاصل کیا۔انہوں نے بتایا فیٹف نے کہا ہے کہ بلیک لسٹنگ پاکستان کے لیے اب آپشن نہیں رہا، اب فیٹف بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستان 90 فیصد اہداف پورے کر چکا ہے، تین اہداف رہ گئے ہیں، وہ بھی جلد پورے کرلیں لیں گے،پاکستان دنیا کے مشکل ترین ٹاسک پر 90 فیصد عمل درآمد کرچکا ہے، سخت حالات کے باوجود پاکستان نے مثالی کام کیا ہے۔حماد اظہر نے کہا قوم کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستان سے بلیک لسٹنگ کا خطرہ ٹل چکا ہے، ہم فیٹف کے ایکشن پلان کو پورا کریں گے، کوشش ہے جون تک 27 نکات پورے کر لیں،فیٹف میں بھارت نے اپنے مذموم عزائم استعمال کرنے کی کوشش کی، بھارت نے پاکستان کے خلاف کھیلنے کی کوشش کی اور بے نقاب ہوا، دہشت گردی کی فنانسنگ میں بھارت اب خود بے نقاب ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی سے فنانسنگ کا تعلق ہے، اور دہشت گردی سے متعلق فنانسنگ پر جزوی عمل درآمد ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ کے باعث پاکستان پر کوئی پابندیاں عائد نہیں ہوئیں، باقی 3 نکات میں غیر سرکاری فلاحی تنظیموں (این جی اوز) کی ریگولیشن شامل ہے، باقی 3 نکات پر عمل اور ٹیرر فنانسگ روکنے کے لیے مزید سخت اقدام کرنا ہوں گے۔حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت کی تفتیش کو مضبوط کرے گا، ہمیں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف تفتیش کے ٹھوس نتائج اور کالعدم تنظیموں کے افراد کے خلاف مالی پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پلان مکمل ہونے پر پوری دنیا میں پاکستان کو مختلف نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔
پاکستان سے بلیک لسٹنگ کا خطرہ ٹل چکا ہے، ہم فیٹف کے ایکشن پلان کو پورا کریں گے،حماد اظہر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔