لاہور،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا،عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد گورال نے حمزہ شہباز سمیت 2شریک ملزمان کی ضمانت کا 7صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملزمان کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، ملزمان کو غیر معینہ وقت تک جیل میں گلنے سڑنے نہیں دے سکتے،ملزمان سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ کے روبرو باقاعدگی سے پیش ہو رہے ہیں۔عدالت عظمی نے یہ کیس دوبارہ عدالت عالیہ کو بھیجا، اس درخواست ضمانت میں نئی وجوہات کی بنیاد پر ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے،حمزہ شہباز کیس کے مرکزی ملزم نہیں ہیں، ان کا کیس شہباز شریف کے برابر نہیں، شہباز شریف پہلے ہی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے تینوں ملزمان کو ایک ایک کروڑ کے دو دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی رہائی کا تحریری حکم جاری کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔