Wednesday, October 30, 2024
ہوماسلام آبادآئی جی اسلام آباد کا مختلف شاہراہوں کا دورہ ،سپیڈ کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ

آئی جی اسلام آباد کا مختلف شاہراہوں کا دورہ ،سپیڈ کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا مختلف شاہراہوں کا دورہ ،ٹریفک پولیس کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی مہم کے اقدامات اورتیز رفتاری کی روک تھام کے لگائے گئے سپیڈ کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔آئی جی اسلام آباد نے سپیڈ کیمروں کے استعمال کے طریقے کار کے بارے میں آگائی حاصل کی اورہدایت کی کہ حادثات کی روک تھام کے لیے تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔