Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانخفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل،جنرل نشستوں کیلئے سفید، خواتین کیلئے گلابی، ٹیکنوکریٹ کیلئے سبزاوراقلیت کیلئے زرد بیلٹ پیپر ہوں گے

خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل،جنرل نشستوں کیلئے سفید، خواتین کیلئے گلابی، ٹیکنوکریٹ کیلئے سبزاوراقلیت کیلئے زرد بیلٹ پیپر ہوں گے

اسلام آباد، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ الیکشن ذرائع کے مطابق ووٹرز کو چار بیلٹ پیپرز جاری کیے جائیں گے، جنرل نشستوں کے لیے سفید، خواتین کے لیے گلابی، ٹیکنوکریٹ کے لیے سبزاوراقلیت کے لیے زرد بیلٹ پیپر ہوں گے۔امیدواروں کے نام حروف تہجی کے ساتھ ترتیب سے درج ہوں گے، ووٹرزبیلٹ پیپرز حاصل کرنے کے بعد پردہ دار جگہ ووٹ کے لیے بال پین کا استعمال کریں گے راستے میں ووٹر کسی دوسرے ووٹر یا کسی دوسرے شخص سے نہیں ملیں گے۔ ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پرپابندی ہوگی اگرووٹرغلطی سے موبائل اندرلے آئے تو پولنگ آفیسر کے پاس جمع کرانا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔