Wednesday, October 30, 2024
ہومپاکستانمطالبات تسلیم نہ کئے تو انجیئنرنگ کونسل کاگھیرؤا کریں گے ،کیب چیئرمین

مطالبات تسلیم نہ کئے تو انجیئنرنگ کونسل کاگھیرؤا کریں گے ،کیب چیئرمین

اسلام آباد(آئی پی ایس ) کنسٹرکٹرز ایسوی ایشن (کیب )کے چیئرمین انجینئر سید اشفاق حسین نے کہا ہے کہ تعمیراتی صنعت کو حکومتی اقدامات کے باعث ملک کی سب سے بڑی صنعت بن گئی ہے ، تعمیراتی صنعت سے لاکھوں میں ملک کے کروڑوں افراد کا روزگار وابستہ یے، حکومت کی خصوصی توجہ ملے تو کنسٹرکٹرز کو درپیش تمام مسائل حل ہو جائیں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت ہمارے مطالبات پر فوری غور کرتے ہوئے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ہمارے کردار کو شامل کرے، چئیرمین انجینرنگ کونسل نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو دفتر کا گھیرا کریں گے ، اسلام آباد میں آل پاکستان کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کنسٹرکٹرز ایسوی ایشن (کیب ) کے چیئرمین انجینئر سید اشفاق حسین، وائس چئِرمین ارشد داد اور دیگر مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان کے 80 فیصد لوگوں کی نوکریاں تعمیرات کے شعبے سے منسلک ہیں ، تعمیراتی صنعت کو حکومتی اقدامات کے باعث ملک کی سب سے بڑی صنعت بن گئی ہے ،تعمیراتی صنعت سے لاکھوں میں ملک کے کروڑوں افراد کا روزگار وابستہ یے ، تعمیراتی صنعت ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اہم ترین کردار ادا کرنے جارہی ہے، پاکستان کے 80 فیصد لوگوں کی نوکریاں تعمیرات کے شعبے سے منسلک ہیں ، ملکی تعمیر و ترقی میں ٹھیکیداروں کا اہم کردار ہے، تعمیراتی صنعت سے وابستہ ٹھیکیداروں و اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ہمارے ٹھیکیداروں کے حقوق نہ ملے تو دم دما دم مست ہوگا ، اگر چئیرمین انجینرنگ کونسل نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو دفتر کا گھیرا کریں گے ، وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں کہ وہ تعمیراتی صنعت کی ترقی میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ذاتی دلچسپی لیتے ہیں، بہت جلد اعلی سطحی اجلاس میں تمام صورتحال سامنے رکھے جائنگے۔ ہمیں افسر شاہی کی خدمت کی بجائے ایمانداری سے کام کر کے اس تاثر کو ختم کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی توجہ اور مل جائے تو کنسٹرکٹرز کو درپیش مسائل حل ہو جائیں گے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت ہمارے مطالبات پر فوری غور کر کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ہمارے کردار کو شامل کرے ۔ کنونشن میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ایسوسی ایشن کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کنونشن ایسوسی ایشن کے مرکزی چیرمین انجینئر سید اشفاق حسین اور وائس چیرمین محمد ارشد داد کی زیر صدرات منعقد ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔