Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانپاکستان کوسرحد پار ہمسایہ ریاست کی سرزمین سے دہشتگردوں کے حملے کا سامنا ہے، منیر اکرم

پاکستان کوسرحد پار ہمسایہ ریاست کی سرزمین سے دہشتگردوں کے حملے کا سامنا ہے، منیر اکرم

واشنگٹن (اشتیاق احمد،بیوروچیف )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ طاقت کے لامحدود استعمال کا تصور یو این چارٹر کے خلاف ہے،پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسائے کی علاقائی خود مختاری کا احترام کیا، مستقل یا متوقع حملے کا احاطہ نہیں کیا گیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اریہ فارمولا اجلاس میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ 75سال پہلے دنیا نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت علاقائی سالمیت کے تحفظ کااعادہ کیا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کا مقصد جنگ کے راستے کو کالعدم قرار دینا تھا۔ پاکستان کو سرحد پار ہمسایہ ریاست کی سرزمین سے دہشتگردوں کے حملے کا سامنا ہے۔ پاکستان نے اپنی ہمسایہ ریاستوں کی علاقائی خودمختاری کا احترام کیا ہے۔ جموں و کشمیر پرہندوستان کا غیر قانونی فوجی قبضہ اقوام متحدہ کیچارٹرکی کھلی خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ حملہ ہوا تو انسانیت کا وجود خطرے میں پڑجائے گا۔ اقوام متحدہ (یو این)کے چارٹر کا مقصد جنگ کے راستے کو کالعدم قرار دینا تھا اور دفاع میں طاقت کا استعمال مسلح حملے کو پسپا کرنے تک محدود ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ طاقت کے لامحدود استعمال کا تصور یو این چارٹر کے خلاف ہے اور خطے میں یو این چارٹر کی خلاف ورزیوں پر مظاہروں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کا اعادہ کیا اور کمزور ریاستوں کے حق خود ارادیت کا انکار سب سے زیادہ نظر آتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔