اسلام آباد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان کی کوششیں رنگ لے آئیں ، اسلام آباد پولیس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد کے شہریوں کیلئے 50فیصد کوٹہ مختص کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پربتایا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اسلام آباد پولیس کی آسامیوں میں 50 فیصد کوٹہ مختص کردیا گیا، یہ ہمارے مقامی آبادی کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد کو پہچان دی ہے۔
علی نواز اعوان کی کوششوں سے اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے مقامی شہریوں کیلئے 50فیصد کوٹہ مختص
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔