اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے 7 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کو ایمانداری اور پرعزم انداز سے کام جاری رکھنا ہو گا، ہفتہ کو اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر کو سات ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے پر سراہتا ہوں، ایف بی آر نے سخت آڈٹ، انسداد اسمگلنگ کے اقدامات سے ہدف حاصل کیا، ایف بی آر کو ایمانداری اور پر عزم انداز سے کام جاری رکھنا ہو گا، ایف بی آر ٹیم کو ٹرانس فارمیشن پلان، جدید نظام بنانے پر سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نظام جولائی سے پوری طرح کام شروع کر دے گا، نظام کے تحت سینکڑوں ارب کی اضافی ٹیکس وصولی کی جا سکے گی، نظام سے جعلی چیزوں کی روک تھام ، قانون کی حکمرانی قائم ہو سکے گی
ایف بی آر کا 7 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنا خوش آئند ہے ، وزیر اعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔