اسلام آباد-پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بھارتی ناظم الامور نے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیر خارجہ نے حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔حریت رہنما الطاف احمد شاہ گزشتہ پانچ سال سے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق الطاف احمد شاہ کو سید علی گیلانی کے داماد ہونے کی وجہ سے اذیت اور سزا دی جا رہی ہے۔
بھارتی ناظم الامور طلب، بلاول کا الطاف احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر اظہارتشویش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔