گلگت(آئی پی ایس )وزیراعلی گلگت بلتستان نے خواتین کے لیے گلابی بسوں کا افتتاح کر دیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے لیے مفت بسوں کا آغاز کیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت گلگت اور اسکردو شہر میں 3-3 بسیں چلائی جائیں گی،، حکومت اسے صوبے کے مزید علاقوں تک پھیلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ 4 روٹس مختص کیے گئے ہیں جہاں بسیں دو وقت یعنی صبح 6 سے 9 بجے اور دوپہر 1 بجے سے 3 بجے تک چلیں گی۔ طالبات، ڈاکٹرز، اساتذہ، وکلا اور دیگر پیشہ ور افراد اس اقدام سے مستفید ہوں گے۔ ٹریفک پولیس کو ان بسوں کو سڑکوں پر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔
وزیراعلی گلگت بلتستان نے خواتین کے لیے پنک بسسز کا افتتاح کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔