Monday, December 23, 2024
ہومپاکستانپاک فوج کے شہدا کیخلاف مہم: 178 اکاؤنٹس پر پی ٹی آئی کا جھنڈا یا نشان پائے گئے

پاک فوج کے شہدا کیخلاف مہم: 178 اکاؤنٹس پر پی ٹی آئی کا جھنڈا یا نشان پائے گئے

راولپنڈی-وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پاک فوج اور شہدا کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کردیا ہے۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق بلوچستان ہیلی کاپٹرحادثے کے خلاف منفی مہم چلانے پر سترہ مقدمات درج ہوئے، ان مقدمات میں 39 افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہے

، جن میں سے 14 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تین تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاریاں کراچی، لاہور اور کے پی سے عمل میں لائی گئی۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ لاہور زون سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، جہاں 26 انکوائریز کے بعد 12 مقدمات درج ہوئے جبکہ 11 افراد کو گرفتار کیا گیا، اسلام آباد میں 6 انکوائریر اور ایک مقدمہ درج کیا گیا

جبکہ کراچی میں 3 انکوائریز اور ایک مقدمہ درج ہوا، جس میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کے پی میں 2 انکوائریز ہوئیں جس کے نتیجے میں 2 مقدمات قائم کئے گئے جبکہ ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گھٹیا مہم کاحصہ بننے والے444اکانٹ بھارت سے آپریٹ ہوئے جبکہ 415 دیگرممالک سے آپریٹ ہوئے، 489اکانٹس ایسیہیں جوفوج اورشہدا کے خلاف مہم کا حصہ بنے، ان میں سے 208اکانٹس جعلی یا غیر تصدیق شدہ تھے۔یاد رہے کہ رواں سال دو اگست کو بلوچستان ہیلی کاپٹرحادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی سمیت چھ اہلکاروں نے اس وقت جام شہادت نوش کیا تھا جب وہ سیلاب متاثرین کے لئے امدادی آپریشن کا جائزہ لے رہے تھے۔

٭٭٭٭٭٭٭

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔