Wednesday, October 30, 2024
ہومپاکستانمنی لانڈرنگ کیس:حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب نے جواب لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادیا

منی لانڈرنگ کیس:حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب نے جواب لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادیا

لاہور،منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب نے اپنا جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا،نیب نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کردی۔اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کیلئے دائر درخواست کی نیب نے مخالفت کردی۔تفصیلات کے مطابق نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ سے پہلے ہی درخواست ضمانت خارج ہو چکی ہے، گزشتہ درخواست ضمانت کی گرانڈز پر ہی دوبارہ درخواست دائر کر دی گئی ۔نیب نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی اور ناجائز اثاثے بنائے، ان کے کیس میں غیر معمولی حالات نہیں ہیں، حمزہ شہباز نے نیب کی بدنیتی بارے کوئی ثبوت درخواست کے ساتھ لف نہیں کئے۔نیب کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔