Friday, September 20, 2024
ہومشوبزاداکارہ ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

اداکارہ ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

کراچی،پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی نے ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاوید آفریدی نے کہا مجھے ماہرہ خان کو پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ماہرہ خان اس سے قبل بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر رہ چکی ہیں۔خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔سیزن 6 کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے، جن کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کا انتخاب کیا گیا ہے۔پہلے راؤنڈ کے تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جن میں سے پہلا 20 فروری بروز ہفتہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ مجموعی طور پر کراچی میں 20 اور لاہور میں فائنل سمیت 13 میچز کھیلے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔