Monday, November 4, 2024
ہومبریکنگ نیوزپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: انگینڈ کے 267 رنز کے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنالیے

پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: انگینڈ کے 267 رنز کے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنالیے

راولپنڈی (سب نیوز )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنالیے۔پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب 14 اور 16 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ کامران غلام 3 رنز پویلین واپس لوٹے۔

دن کے اختتام پر پاکستانی کپتان شان مسعود 16 جبکہ سعود شکیل 16 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 276 رنز بناکر آٹ ہوگئی تھی۔اسپنر ساجد خان نے چھ جب کہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ بولر زاہد محمود نے ایک شکار کیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹاس کبھی پلان کے مطاق ہوجاتا ہے کبھی نہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری ہے اور اس کے مطابق کھیلیں گے، انگلینڈ کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم 3 اسپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کے ساتھ میدان میں اتری جب کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اوپننگ کی۔

پلیئنگ الیون میں شان مسعود، کامران غلام، سعودشکیل، محمدرضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرایا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔