کراچی،کراچی کے حلقے پی ایس 88 ملیر میں ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس 88 ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے، ملیر کے پولنگ پر پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہواجس پر پولیس نے دونوں گروپوں کے درمیان بیچ بچا کرایا۔الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو حلقہ چھوڑنے کا حکم دیاتھا،الیکشن کمیشن کے مطابق قوانین کے تحت پبلک آفس ہولڈر پولنگ اسٹیشنز کا دورہ نہیں کر سکتے ،حلیم عادل شیخ مسلح گارڈز کیساتھ حلقے میں گشت کررہے ہیں ،رکن اسمبلی صبح 8بجے سے پولنگ اسٹیشنز کے دورے کررہے ہیں ، حلیم عادل شیخ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔الیکشن کمیشن ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر کے پولیس وین میں بیٹھا دیا ۔دوسری جانب پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے پی ایس 88 میں غنڈہ گردی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ مسلح دستوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ غلام حسین جوکھیو پولنگ اسٹیشن پر حلیم عادل شیخ کے مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پی پی ملیر کے صدر عدیل اختر شیخ بال بال بچ گئے۔ پی ٹی آئی کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پی پی کا ایک کارکن زخمی ہو گیا۔وقار مہدی نے کہا کہ پی ٹی آئی پی ایس 88 میں بدترین شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی مسلح،غنڈہ گردی اور دہشت گردی فوری نوٹس لے۔
پی ایس 88 ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرحلیم عادل شیخ گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔