اسلام آباد،سینیٹ الیکشن شیڈول تبدیلی پر پیپلزپارٹی نے سوالات اٹھا دیئے، الیکشن کمیشن سے وضاحت کا مطالبہ کر دیا۔
نیئر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ شکوک کو جنم دیتا ہے۔جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو تاریخ میں توسیع دینے سے انکار کیا، پھر شیڈول تبدیل کر دیا، تحریک انصاف امیدواروں کے ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ نہیں کر سکی، الیکشن کمیشن نے شیڈول تبدیلی سے حکمران جماعت کیلئے سہولت کار بننے کا کردار ادا کیا۔