Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانفلسطین کے معاون وزیر برائے وزارت خارجہ کی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات

فلسطین کے معاون وزیر برائے وزارت خارجہ کی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات

اسلام آباد-فلسطین کے معاون وزیر برائے وزارت خارجہ عماد زھیری اور پاکستان میں فلسطین کے سفیر جنرل ریٹائرڈ احمد جواد ربیع کی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پرانے مضبوط اور گہرے تعلقات ہیں ،فلسطین کے طلبا کو پانچ سیٹں ایم بی بی ایس کی اور پانچ سیٹیں ڈینٹل کی حکومت پاکستان اپنے کالجوں میں دے گی، دونوں ممالک اپس میں مضبوط رشتے میں بندھے ہوے ہیں،اس موقع پر فلسطینی سفیر نے وزیر صحت اور پاکستان کا اس پر خصوصی شکریہ ادا کیا اپ کے اس فیصلے سے ہمارا طب کا شعبہ مزیز مضبوط ہو گا پاکستان میں موجودہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کا ںے حد افسوس ھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔