Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانلال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس پر غیر قانونی قبضہ کیس سے متعلق اہم پیشرفت

لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس پر غیر قانونی قبضہ کیس سے متعلق اہم پیشرفت

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا متروکہ وقف املاک کی اراضی پر قبضے کا معاملہ،متروکہ وقف املاک راولپنڈی میں لال حویلی سمیت 7 اراضی یونِٹس پر قبضے سے متعلق سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان نے کی،شیخ رشید کی جانب سے انکے وکیل ایڈووکیٹ سردار شہباز پیش ہوئے۔
شیخ رشید کے وکیل نے 7 اراضی یونِٹس میں سے ایک یونٹ 158 کی دستاویز جمع کرادی۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید آج پیش کیوں نہیں ہوئے؟
شیخ رشیدکے وکیل نے موقف اپنایا کہ شیخ رشید صاحب ہائی کورٹ میں مصروف ہیں،
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے ریمارکس دیے کہ قبضہ کرتے وقت آپ نے اراضی اپنے نام ٹرانسفر کیوں نہیں کرائی؟ آپ نے چھ یونِٹس میں سے ایک اراضی یونٹ کی دستاویز دی ہیں جو نامکمل ہے اور اسکی جانچ ہونی ہے،
شیخ رشیدکے وکیل نے موقف اپنایا کہ باقی چھ یونِٹس سے متعلق دستاویزات جمع کرانے کیلئے کچھ وقت دیا جائے،
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں محکمہ متروکہ وقف املاک کا فرانزک آڈٹ ہوا، فرانزک آڈٹ میں لال حویلی سے منسلک سات اراضی نوٹس بھی شامل ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات ہیں متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قبضوں کیخلاف ایف آئی اے کیساتھ مل کر کاروائی عمل میں لائی جائے،متروکہ وقف املاک نے سپریم کورٹ کے آرڈر کے تحت ایف آئی اے کی مدد سے ہزاروں ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی ،
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک نے کہا کہ ہر سماعت پر نیا وکالت نامہ جمع کرنا وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کیس کی سماعت 26ستمبر تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔