لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران و زیراعلی پنجاب نے غلام محمود ڈوگر کو گلے لگایا اور یقین دہانی کرائی کہ ہم نے آپ کو کہیں نہیں جانے دینا۔وزیراعلی نے غلام محمود ڈوگر کو تھپکی بھی دی۔
اس ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے سی سی پی او لاہور کو چارج چھوڑنے سے روک دیا ہے ۔
ہم نے آپ کو کہیں نہیں جانے دینا،وزیراعلی کی سی سی پی او کویقین دہانی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
