Tuesday, January 27, 2026
ہومپاکستانکال سے پہلے شہر قلعہ بنا دیا، الیکشن کراو، لوگوں کو فیصلہ کرنے دو، فواد چودھری

کال سے پہلے شہر قلعہ بنا دیا، الیکشن کراو، لوگوں کو فیصلہ کرنے دو، فواد چودھری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ابھی تو اسلام آباد بند کرنے کی کوئی کال نہیں دی پورا شہر قلعہ بنا رہے ہیں،الیکشن کرا اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ حکومت ہوش کھو بیٹھی ہے،اتنے خوفزدہ اور نالائق لوگ شاید ہی اسلام آباد نے پہلے دیکھے ہوں۔
فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں عوام پر پھر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے،حکومت برقراررہی تو مڈل کلاس غربت کی لکیر سے نیچے چلی جائے گی،مہینے کے اخراجات پورے کرنا ناممکن ہو چکا ہے،72رکنی کابینہ والے وزیر اعظم بیرونی دوروں پر ہیں۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔