Tuesday, January 27, 2026
ہومUncategorizedتعلیم کے ذریعے گلگت بلتستان کو تبدیل کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،چیف سیکریٹری

تعلیم کے ذریعے گلگت بلتستان کو تبدیل کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،چیف سیکریٹری

گلگت(آئی پی ایس)گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ایک منفرد تعلیمی اقدام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،جس کے تحت گلگت بلتستان کے تمام سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر ایجوکیشن کا تعارف، STEM اور انٹرپرینیورشپ کورس کرانے کیلئے 24 ستمبر 2022ء کو گلگت میں عملی اقدامات کا آغاز کیا جارہا ہے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی اس حوالے سے کہتے ہیں کہ تعلیم کے ذریعے گلگت بلتستان کو تبدیل کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے.
ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اسکول کی تعلیم میں کمپیوٹر ایجوکیشن کے زریعے طلباء وطالبات کی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے،اس حوالے سے حکومت گلگت بلتستان ایک منفرد تعلیمی اقدام شروع کرنے جارہی ہے جس میں 100 تربیت یافتہ اور تعلیم یافتہ ٹیچنگ فیلوز کو ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ ٹیک آرگنائزیشز کے درمیان مسابقتی عمل کے ذریعے ہائیر کیئے گئے ہیں وہ اسکول کے بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم، اسٹیم اور انٹرپرینیور شپ کی مہارتیں سکھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔