Tuesday, January 27, 2026
ہومپاکستاندھرنے سے ڈر کر تعیناتی کا عمل جلد کریں تو یہ باوقار عمل نہیں ہوگا: خواجہ آصف

دھرنے سے ڈر کر تعیناتی کا عمل جلد کریں تو یہ باوقار عمل نہیں ہوگا: خواجہ آصف

زیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف خراب معاشی صورتحال پر فکر مند ہیں۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ہم دھرنے سے ڈر کر تعیناتی کا عمل جلد کریں تو یہ باوقار عمل نہیں ہوگا، تعیناتی اپنے وقت پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے کیس کے بعد نوازشریف کی بریت بھی ثابت ہوگی، تعیناتی کے جلد اعلان کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔