Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانسیلاب سے ٹرین سروس متاثر، فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ

سیلاب سے ٹرین سروس متاثر، فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد-ٹرین سروس متاثر ہونے پر اندرون ملک فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔سیلاب کے باعث لاہور سے کراچی 4 ہفتے سے بند ٹرین آپریشن کے اثرات سامنے آنے لگے۔ ٹرین سروس بند ہونے سے پریشان حال مسافر بسوں اور ایئرلائنز کا بھاری کرایہ ادا کرنے پر مجبور ہو گئے مسافروں کی تعداد میں اضافے پر قومی و نجی ایئرلائنز نیکرایوں میں اضافہ کر دیا۔ لاہور سے کراچی پی آئی اے کا یکطرفہ کرایہ 20 سے 40ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ لاہور سے کراچی نجی ایئرلائنز کے ٹکٹس17 سے 31ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ کراچی اور لاہور کے درمیان ریلوے ٹریک شدید متاثر ہونے کی وجہ سے ٹرین سروس کی بندش کو 27 روز گزر گئے ہیں۔ اس صورتحال میں مسافر سستے ریلوے ٹکٹ کے بجائے مہنگے کرائے ادا کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔