Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانعمران خان نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کو چیلنج کر دیا

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد-چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور فوادچوہدری نیالیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کو چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے الیکشن کمیشن کیشوکاز نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ عمران خان اور فوادچوہدری نے فیصل چوہدری کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا اختیار حاصل نہیں آئین کے مطابق عدالتی اختیارات انتظامی اداروں کوتفویض نہیں کیے جاسکتے۔درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سیجاری شوکاز نوٹسز آئین وقانون کیخلاف ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 4 اور 10 آئین سے ماورا ہیں الیکشن کمیشن کیممبرسندھ اپنیخلاف مبینہ توہین کے مقدمے کے خود جج ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عمران خان اور فوادچوہدری کی درخواست پر جسٹس جوادحسن کل سماعت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔